آدمی کی ٹانگ پر یہ نشان نمودار اور پھر چند دن بعد موت ہوگئی، ڈاکٹروں کو حقیقت پتہ چلی تو ان کی گھبراہٹ کی بھی حد نہ رہی

کچھ عرصہ قبل امریکی شہر کنساس کے شہری کی ٹانگ پر عجیب نشانات نمودار ہوئے ،اسے تیز بخار ہوا اور اس کے پٹھوں میں شدید درد بھی ہوئی اور پھر اس کی موت واقع ہوگئی۔ڈاکٹروں نے اس کا علاج کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں یہ سمجھ ہی نہ آئی کہ یہ بیماری کیا ہے

لیکن بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ آدمی ایک نئے قسم کے خطرناک وائرس کا شکار ہوا اور یہی اس کی موت کا باعث بنا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی قسم کا وائرس بہت تیزی سے امریکہ میں پھیل رہا ہے اور تشویش ناک بات یہ ہے کہ یہ وائرس کسی بھی قسم کے انٹی بائیوٹکس سے ٹھیک نہیں ہوتا۔

اس طرح کا وائرس مغربی دنیا میں پہلے نہیں دیکھا گیا اور یہ ایشیائ،مشرقی یورپ اور افریقہ میں پائے جانے والے وائرس سے ملتا جلتا ہے۔ڈاکٹروں نے اس نئی قسم کے وائرس کو بوربون وائرس کا نام دیا تھا جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ کنساس کے علاقے بوربون کنٹری کا رہنے والا تھا۔

The post آدمی کی ٹانگ پر یہ نشان نمودار اور پھر چند دن بعد موت ہوگئی، ڈاکٹروں کو حقیقت پتہ چلی تو ان کی گھبراہٹ کی بھی حد نہ رہی appeared first on UrduBuzz.