عمر اکمل کو گاڑی کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے لگے!!

لاہور (آن لائن)قومی ٹیم کے مڈ ل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو یوم دفاع پر مہنگی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوکر پیغام جاری کرنا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر ان کا بلا لحاظ مذاق اڑانا شروع کردیا ۔27سالہ عمر اکمل نے یوم دفاع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6ستمبر کے شہدا قوم کے ہیروز ہیں ، ان کو سلام پیش کرتا ہوں ۔اگرچہ ان کے اس ٹویٹ میں کچھ زیادہ متنازع نہیں تھا لیکن اس ٹویٹ کے ساتھ لگائی تصویر میں وہ اپنی آڈی گاڑی کے ساتھ

تصویر میں وہ اپنی آڈی گاڑی کے ساتھ کھڑے نظر آرہے تھے اور سوشل میڈیا صارفین نے اسی کو بنیاد بنا کر ان پرتنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے۔ایک صارف نے لکھا کہ آڈی کہا سے چرائی۔ ایک اور صارف نے طنز کیا کہ آپ کی آڈی گاڑی کا شہدائے 6ستمبر کے ساتھ کیا تعلق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں