برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم

a-25-768x384

اقرار الحسن برما پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برما کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہیں اور ایسی صورتحال میں وہ اپنی جان بچانے کیلئے ہجرت پر مجبور ہیں ،انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں بھی اس معاملے میں بے بس نظر آر ہی ہیں تاہم ترکی اور مالدیپ کی جانب سے شاندا ر اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ اب ایران نے بھی امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کر دیاہے ۔ادھر پاکستان سے ڈاکٹرعامر لیاقت اور اکثر اوقات خبروں کی زینت بننے والے وقار ذکاءنے روہنگیا مسلمانوں سےملاقات اور ان کے مسائل کو پوری دنیا تک پہنچانے کیلئے میانمار

جانے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے منصوبے کے حوالے سے مزید کوئی اپ ڈیٹ نہیں آسکی لیکن دوسری جانب نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز پر تحقیقاتی شو ’سرعام ‘کرنے والے اقرار الحسن میانمار پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پیغام کے ساتھ جاری کی ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اقرار الحسن نے برما میں بہادر شاہ ظفر کے مزار کے باہر کھڑے ہو کر تصویر بنائی اور اسے شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ پہنچ گئے ہیں اور باقی تفصیلات کام مکمل ہونے پر جاری کریں گے ۔انہوں نے اپنے لیے دعاوﺅں کی اپیل بھی کی۔دریں اثنا پاکستانیوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

a-24

اپنا تبصرہ بھیجیں