گوجرہ میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور2 زخمی

گوجرہ میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور2 زخمی

گوجرہ: مسافر بس نے کئی موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرہ میں پینسرہ روڈ پر کوریاں اسٹاپ کے قریب مسافر بس نے کئی موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس ملتان سے فیصل آباد آ رہی تھی کہ گوجرہ میں ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں اور بچے سمیت 2 افراد زخمی بھی ہیں۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں