شاہ رخ خان کی ٹیچرنے ان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرکے مداحوں کو مزیدار سرپرائز دیدیا


شاہ رخ خان کی ٹیچرنے ان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرکے مداحوں کو مزیدار سرپرائز دیدیا

ممبئی(این این آئی) اداکارشاہ رخ خان صرف بالی ووڈ کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی کنگ ہیں جہاں برسوں گزرنے کے باوجود آج بھی اپنے استادوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔ ٹیچرز ڈے کے موقعے پر شاہ رخ خان کی ٹیچرنے ان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرکے ان کے مداحوں کو مزیدار سرپرائز دیا ہے۔بھارت میں گزشتہ روزٹیچرز ڈے منایا گیا اوراس دن کی مناسبت سے شاہ رخ خان کی ٹیچر نے ٹوئٹر پر ان کے لیے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے اپنی محبت کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ شاہ رخ خان 1986 سے

1989 تک اکنامکس کے طالبعلم تھے اوروہ انہیں معاشیات کا مضمون پڑھاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے شاہ رخ ہمیشہ کلاس میں دیر سے آتے تھے اورہاکی اسٹک ان کے ہاتھ میں ہوتی تھی لیکن مجھے ان پر کبھی غصہ نہیں آیا کیونکہ وہ ایک بہترین شاگرد تھے اورانہوں نے ہنس راج کالج میں ٹاپ کیا تھا۔شاہ رخ خان نے اپنی ٹیچر کی اس ٹوئٹ کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں اس بات کی معافی بھی مانگی کہ وہ کلاس میں دیر سے پہنچا کرتے تھے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نہ صرف خود پڑھائی میں اچھے تھے بلکہ اپنے بچوں کی تعلیم کا بھی سختی سے خیال رکھتے ہیں۔ اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے بغیرانسان کا کوئی وجود نہیں لہٰذا انہوں نے اپنے دونوں بڑے بچوں آریان اور سہانا خان کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں