3 سال کی شادی پھر پاکستانی نے اپنی بیوی کو فروخت کر دیا

3 سال کی شادی پھر پاکستانی نے اپنی بیوی کو فروخت کر دیا
اولاد نہ ہونے پر نشئی نے مبینہ طور پر بیوی کو فروخت کر دیا۔ بتایا گیا کہ نواحی موضع کھوت خورد کے محنت کش رمضان کی بائیس سالہ بیٹی رقیہ بی بی عرف فاخرہ کی شادی ساڑھے تین سال قبل ڈھاری گجراں کھاریاں والا شیخوپورہ کے سفیان عرف گوشی سے ہوئی

اس دوران فاخرہ بی بی کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی سفیان عرف گوشی اپنی بیوی رقیہ بی بی کو اکثر تشدد کانشانہ بناتا رہتا تھا اور اولاد نہ ہونے

پر چھ ماہ قبل بھی سفیان عرف گوشی نے فاخرہ بی بی کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا کچھ روز بعد سفیان اپنے گھر والوں منظور احمد اور زاہدہ بی بی کے ہمراہ سسرال آیا آئندہ تشدد نہ کرنے کا وعدہ کرکے صلح کرکے بیوی کو اپنے ساتھ لے گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں