یا اللہ خیر ۔۔بیگم کلثوم نواز کی بارے بہت بڑی خبر ۔۔ میاں نواز شریف ہسپتال پہنچ گئے ۔۔ قوم نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھا لیے

یا اللہ خیر ۔۔بیگم کلثوم نواز کی بارے بہت بڑی خبر ۔۔ میاں نواز شریف ہسپتال پہنچ گئے ۔۔ قوم نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھا لیے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تین بار کیمو تھراپی ہو چکی ہے،بیگم کلثوم نواز کا لندن میں علاج جاری ہے،بیگم کلثوم نوازکی جلد صحتیابی کیلیے دعا کریں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج شریف میڈیکل سٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے سیاست پربات کرنے سے گریز کیا۔ نوازشریف ایک سوال پر کہا کہ یہ اسپتال ہے یہاں سیاست پر بات مناسب نہیں۔

انہوں نے بتایاکہ بیگم کلثوم نواز کی تین بار کیمو تھراپی ہو چکی ہے۔بیگم کلثوم نواز کا لندن میں علاج جاری ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی حتمی ٹیسٹ رپورٹ ابھی آنی ہے۔ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی درخواست بھی کی۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف سے رائیونڈ میں قطری شہزادے حماد بن جاسم نے ملاقات کی۔جس میں آف شوکمپنیوں کے ثبوت کیلئے قطری خط ،نیب ریفرنسز اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں