گائے کا جسم انسان کی شکل بھارت میں ایسے جانور کی پیدائش کہ لوگ ہزاروں میل سفر طے کرکے دیکھنے آنے لگے پوچا بھی شروع ہوگئی

ہندومت کے پیروکار بھارتی گائے کی تو پہلے ہی پوجا کرتے تھے، گزشتہ دنوں وہاں ایک گائے نے ایسا بچہ دے دیا کہ لوگوں نے اسے بھی بھگوان قرار دے دیا اور اس کی پوجا شروع کر دی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں ایک گائے نے بچھڑے کو جنم دیا۔

001-800x600
جس کی جسمانی نشوونما کسی بیماری کی وجہ سے مناسب طریقے سے نہیں ہو سکی تھی۔ اس کی ٹانگیں بھی بالکل چھوٹی چھوٹی تھی جبکہ اس کے منہ کی تھوتھنی بھی نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے اس کا چہرہ انسانوں کی طرح نظر آتا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ بچھڑا پیدائش کے بعد صرف ایک گھنٹہ زندہ رہا۔

002-800x600
ہندوﺅں نے اس کی شکل اپنے دیوتا ’وشنو‘ سے مشابہ قرار دے کر اس کی پوجا شروع کر دی۔ ان کاکہنا ہے کہ یہ دیوتا وشنو کا 24واں اوتار ہے۔ یہ خبر پھیلنے پر لوگ ہزاروں میل کا سفر کرکے ’وشنو‘ کے اس ’اوتار‘کے دیدار کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔

003-1-800x600
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس بچھڑے کی لاش کو شیشے کے ایک خوبصورت باکس میں رکھا ہوا ہے اور اس پر پھولوں کی مالائیں چڑھا رکھی ہیں۔ جو بھی اسے دیکھنے آتا ہے وہاں رکھے ایک برتن میں رقم دان کرتا۔ ان لوگوں کی منصوبہ بندی ہے کہ اس رقم سے اس بچھڑے کے لیے ایک مندر تعمیر کیا جائے گا۔

001-800x600 (1)
۔بچھڑے کی ’زیارت‘ کے لیے آئے 50سالہ مقامی کاروباری شخص مہیش کاٹھوریا کا کہناتھا کہ ”بھگوان نے ایک مقامی گائے کے پیٹ سے جنم لیا ہے اور ہم یہاں اس کی زیارت کرنے آئے ہیں۔یہ ایک معجزہ ہے۔“

ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کے اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ،سچی کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے کہ، اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو