کرپشن نہیں۔۔ ارب پتی سعودی شہزادے کی گرفتاری کی اصل وجہ کیا نکلی۔۔ سچ سامنے آ گیا

معروف اینکر آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام میں سعودی شہزادو ں کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صدارتی انتخابی مہم میں ٹرمپ کے خلاف فنڈنگ شہزادہ ولید بن طلال کے لیے گلے کا پھندا بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب میں کرپشن کے نام پر متعدد شہزادوں اور وزراء کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے ۔

گرفتار ہونے والوں میں ارب پتی بزنس مین شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں ۔معروف اینکر آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام میں سعودی شہزادو ں کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صدارتی انتخابی مہم میں ٹرمپ کے خلاف فنڈنگ شہزادہ ولید بن طلال کے لیے گلے کا پھندا بن گئی۔اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ امریکہ اعلانیہ طور سعودی عرب کو احکامات دے رہا ہے اور انکے اندونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخاب کے دوران شہزادہ ولید بن طلال نے ٹرمپ کے مخالفین کو بھاری فنڈنگ کی ،شائد شہزادے ولید کے گمان میں بھی نہ تھا کہ امریکیوں کے اتنے برے دن آجائیں گے کہ ٹرمپ جیسا انسان انکا صدر بن جائے گا ۔ٹرمپ کے خلاف فنڈنگ ولید بن طلال کو لے بیٹھی۔انکا مزید کہنا تھا کہ 19ارب ڈالر کے اثاثوں کا مالک آج زمین پر سونے پر مجبور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں