’’پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لائیں ‘‘ شام کے وقت عوام کیلئے ایسی خوشخبری کہ آپ بھی جھوم اٹھیں گے

’’پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لائیں ‘‘ شام کے وقت عوام کیلئے ایسی خوشخبری کہ آپ بھی جھوم اٹھیں گے
اسلام آباد (این این آئی)ادارہ قومی بچت نے آئندہ سال مئی سے تارک وطن پاکستانیوں کیلئے بھی بچت سکیم کا آغاز کرنے پر غورشروع کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارہ قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل ظفر مسعود نے بتایا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے بچت اسکیم کا جو ڈھانچہ بنایا ہے اس پر مشورہ لینے کیلئے نیشنل سیونگ کو اسٹرکچرنگ ایجنٹس نے درخواستیں ارسال کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچت اسکیم کے قوائد وضوابط کی منظوری کے بعد اگلا مرحلہ اس کے انتظام کا ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں ایجنٹس کی تعیناتی ہوگی۔ظفر مسعود کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شریعہ اصولوں پر استوار کی گئی بچت اسکیم متعارف کرائی جائے تو اس کی پذیرائی ہوگی اور قومی بچت اس شعبے میں بھی پیش رفت کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں