پارٹنرز کے ہاتھوں جنسی اور دماغی طور پر ہراساں ہونے والی 9 اداکارائیں

گھریلو تشدد بھارت کا بہت بڑا مسئلہ ہے یہ ایک عام جرم نہیں ہے بلکہ کسی کی زندگی اور موت کا بھی باعث بن جاتا ہے. بھارت میں اس گھنونے جرم کا اندازہ آپ اس بات سے بخوبی لگا سکتے ہیں کہ عام شہریوں کے علاوہ سلیبریٹیز کا بھی اس مسئلہ سے دوچار ہیں.

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ کون کونسی بھارتی اداکارائیں ہیں اپنے پارٹنرز کی جانب سے جنسی اور دماغی طور پر ہراساں کی گئیں.

سلمان خان اور ایشوریا رائے

act-2-300x200
سلمان خان اور ایشوریا رائے کے افیئر کے چرچے پوری دنیا میں مقبول ہوئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس رشتے میں فاصلے بھی آتے رہے جس کی وجہ ایشوریا نے ایک انٹرویو میں بتائی کہ انہیں سلمان کی شراب پینے کی عادت کو بھی اپنانا پڑتا. اس کے علاوہ سنہ 2000 میں ایشوریا کے والدین نے سلمان کے خلاف ہراساں کرنے اور زبردستی گھر میں گھسنے کی کوشش پر کمپلین بھی درج کرائی.
زینت امان

act-3-300x200

کامیاب ماڈل اور اداکارہ زینت امان کی بھی شادی شدہ زندگی اتنی کامیاب نہیں رہی 80 کی دہائی میں ان کا رشتہ سنجے خان کے ساتھ ایک انتہائی نازک صورتحال اختیار کرگیا. رپورٹس کے مطابق سنجے ہوٹل تاج میں زینت پر بری طرح بھڑکے جس کے بعد زینت ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور انہیں کئی عرصے تک اس سے بچاؤ کے انجیکشن بھی لگتے رہے.

یوکتا موکھے

act-4-300x200
سابقہ مس ورلڈ یوکتا موکھے بھی 2012 میں گھریلو تشدد کا نشانہ بنیں انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف ممبئی کے پولیس تھانے میں لکھی گئی ایک درخواست بھی جمع کرائی جس میں ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا تاہم ایف آئی آر درج نہ کی گئی.بعد میں تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایف آئی آر بھی درج کی گئی اور ٹلی پر ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی چلایا گیا.

ڈمپی گنگولی

act-5-300x200
ڈمپی نے بھی اپنے شوہر راہول مہاجن کے خلاف ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام لگایا. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کے جھگڑے میں کس طرح بار بار راہول اپنی گن کو میرے سر پر تان دیتا تھا. اس واقعے کے بعد جب میڈیا کے ادارے ان تک پہنچے تو تشدد کے نشانات ان کے جسم پر نمایاں تھے.

شویتا تیواری

act-6-300x200
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں جانا پہچانہ اور مانا جانے والا نام شیوتا تیواری بھی گھریلو تشدد کی لعنت سے نہ بچ سکیں. اپنی طلاق سے قبل اس اداکارہ میں مختلف انٹرویوز میں اپنے دل کی بھڑاس نکالی ان کی شادی 14 سال کے طویل عرصے رہی تاہم اس کا اختتام انتہائی برا ہوا دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی.

روچا گجراتی

act-7-240x300
ایکتا کپور کے شو ‘قسم’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی روچا بھی بد ترین گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی رہی ہیں. ان کی شادی ایک بہت بڑے کاروباری شخص سے ہوئی تھی ٹائمز آد انڈیا میں شائع ہوئی ایک خبر میں ان کے شوہر اور ساس سسر کی جانب سے جنسی اور دماغی تشدد کا انکشاف کیا گیا. اس رپورٹ میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ روچا پر بری طرح تشدد کیا گیا ہے.

کنگنا رناوت
act-8-300x168
ایکتا کپور کے شو ‘قسم’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی روچا بھی بد ترین گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی رہی ہیں. ان کی شادی ایک بہت بڑے کاروباری شخص سے ہوئی تھی ٹائمز آد انڈیا میں شائع ہوئی ایک خبر میں ان کے شوہر اور ساس سسر کی جانب سے جنسی اور دماغی تشدد کا انکشاف کیا گیا. اس رپورٹ میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ روچا پر بری طرح تشدد کیا گیا ہے.
حال ہی میں بولی وڈ نگری میں بم پھاڑنے والی کنگنا بھی اس لسٹ میں شامل ہیں انہوں نے ماضی کے اداکار ادیتیا پر تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ساتھ ہی کئی اور بے شمار انکشافات کئے اور خبروں میں اِن رہیں.

کرشمہ کپور

act-9-300x200

یہ نام سن کر واقعی آپ کو بہت حیرانی ہوئی ہوگی کہ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ کی چلبلی اداکارہ بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بنیں. جی ہاں یہ حقیقت ہے اپنے شوہر سنجے کپور سے کئی عرصے تک تنازعات کے بالآخر دونوں میں علیحدگی ہو ہی گئی.

دیپشیکا ناگپال

act-10-300x200
بھارتی ڈراموں کی خوبصورت حسینہ دیپشیکا بھی گھریلو تشدد کی لعنت کا نشانہ بنیں انہوں نے 2012 میں کیشو اروڑا سے شادی کی تاہم دونوں میں نہ بن سکی اور کئی بار تو دیپشیکا تشدد کا نشانہ بھی بنیں. تاہم 29 فروری 2016 کو دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں