مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی، رائیونڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دے ڈالی

مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی، رائیونڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دے ڈالی
مولانا طارق جمیل نے سابق وزیر اعظم میں نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق نواز شریف نے مشکل وقت میں مولانا طارق جمیل سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف نے مولانا طارق جمیل سے شریف خاندان کی مشکلات میں آسانی کے لیے دعا کی اپیل کی۔

مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور نواز شریف کو مشکلات سے نکلنے کے لیے ایک وظیفہ بھی بتایا۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے مولانا طارق جمیل کو مفاہمت کروانے کی درخواست بھی کی

اور معروف مذہبی سکالر مولاناطارق جمیل نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔مولانا طارق جمیل نے نواز شریف کو رائیونڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے خوش دلی کے ساتھ قبول کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں