لپ سٹک

ایک صاحب کسی جگہ لپ سٹک کے خلاف تقریر کر رہے تھے‘ ان کا کہنا تھا لپ سٹک استعمال کرنے والی عورتیں جہنمی ہوتی ہیں اور انہیں حشر کے دن اس بے ہودگی کاحساب دینا ہو گا وغیرہ وغیرہ‘ تقریر سننے والوں میں سے کسی نے ہاتھ اٹھا کر عرض کیا ”حضور‘ آپ کی تو اپنی بیگم لپ سٹک استعمال کرتی ہے‘ وہ صاحب کھسیانے ہو گئے اور بولے لیکن میری بیوی کو لپ سٹک جچتی بھی تو بہت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں