عمران خان کی جمائمہ سے دوبارہ شادی پاکستان کی معروف خاتون کے بیان نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اچھے سیاستدان، جمائمہ سے دوبارہ شادی کر لینی چاہئے، میرا نے عمران خان کو نیا مشورہ دےدیا۔ تفصیلات لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا آج تنسیخ نکاح کے مقدمے کے سلسلے میں فیملی کورٹ میں پیش ہوئی ۔ سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنےلئے لڑکا ڈھونڈ لیا ہے ، جلد شادی کر لوں گی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ وہ کسی سیاستدان سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچ سکتیں انہوں نے اس موقع پر عمران

خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھے سیاستدان ہیں انہیں اپنے سابقہ اہلیہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کر لینی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں