سنی لیونی کزن کی شادی میں ایسے کپڑے پہن کر شریک ہو گئیں کہ دیکھنے والے

سکرین پر نظر آنے والے اداکار اور اداکاراؤں کی ذاتی زندگیوں سے متعلق کچھ معلومات صرف سوشل میڈیا پر ہی مل سکتی ہیں اور یہ سب ان ستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے باعث ہی ممکن ہوتا ہے۔

بھارتی اداکارہ سنی لیون نے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کو اپنے ساتھ کزن کی شادی میں لے جانے کا فیصلہ کیا یعنی اس موقع کی بہت ساری ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیں۔ لیکن ان تصاویر میں ’ولائتی کُڑی‘ سنی لیون کو ’دیسی کپڑوں‘ میں دیکھ کر سب ہی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کیونکہ وہ تو جیسے قیامت ڈھا رہی تھیں۔

سنی لیون نے شروعات کی اس ویڈیو سے اور بتایا کہ انہیں شادی پر جانا ہے اور لیٹ ہو رہی ہیں۔ اگلی ویڈیو میں وہ شادی کی تقریب میں موجود تھیں اور اپنی کزن یعنی دلہن کیساتھ اچھل کود کرنے میں مصروف تھیں اور اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کرنا نہیں بھولیں تاکہ ان کے پرستار بھی ان کیساتھ شادی کی تقریب کا لطف اٹھا سکیں۔

دو ویڈیوز کے بعد باری آئی تصاویر کی اور اس میں صرف سنی لیون تھیں جو دیسی کپڑوں میں قیامت ڈھا رہی تھیں اور دیکھنے والے انہیں ‘حسرت’ بھری نگاہوں سے دیکھ کر خوش ہو رہے تھے کیونکہ شادی کی تقریب کا لطف دوبالا ہو گیا تھا۔ دلہن اپنی ”سٹار کزن“ کو دیکھ کر خوشی سے نہال تو تھی ہی مگر مرد حضرات تو شادی ہی بھول گئے کیونکہ سب کی توجہ کا مرکز سنی لیون ہی تھیں،

حتیٰ کہ دلہا بھی کن اکھیوں سے انہیں کی جانب سے دیکھنے میں مشغول رہا (اس بارے تصدیق نہیں ہوئی مگر یقینا یہی ہوا ہو گا)تیسری ویڈیو میں وہ ایک مرد، عورت اور بچے کیساتھ نظر آئیں اور چند ہی سیکنڈز کے بعد دلہن بھی کیمرے کے فریم میں موجود تھی جو سنی لیون کی وہاں موجودگی پر کتنی خوش تھی، اس کا اندازہ ویڈیو دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

سنی لیون کی اگلی تصویریں بھی قیامت برپا کرنے کیلئے کافی تھیں کیونکہ وہ ان میں بھی لہنگے میں نظر آئیں اور اس قدر خوبصورت لگ رہی تھیں کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصاویر پر لائکس کی بارش کر دی۔

اس دوران ان کا اپنے کزن ”رِنکو“ کیساتھ ”اچھل کود“ کا مقابلہ بھی ہوا اور سب نے دیکھا کہ سنی لیون پوری کوشش کے باوجود بھی رِنکو سے اونچی چھلانگ نہ لگا سکیں البتہ ان کی اس ادا نے شادی کی تقریب کو چار چاند ضرور لگا دئیے۔

Screenshot_101-1-300x284

اپنا تبصرہ بھیجیں