دبلی پتلی نظر آنے کی خواہشمند یہ خاتون موت کے منہ میں چلی گئی

دبلی پتلی نظر آنے کی خواہشمند یہ خاتون موت کے منہ میں چلی گئی
میکسیکو میں خاتون اضافی چربی ختم کرنے کے عمل ( لائیپوسیکشن) کے دوران موت کے منہ میں چلی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبلا نظر آنے کے لیے خواتین نہ صرف گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں بلکہ ڈاکٹرز کی دی گئی ادویات بھی استعمال کرتی ہیں۔ آج کل موٹاپے سے جان چھڑانے کے لیے ( لائیپوسیکشن) کا عمل بھی کیا جاتا ہے

جس میں جسم میں بالخصوص پیٹ پر موجود اضافی چربی کو ختم کردیا جاتا ہے لیکن امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خاتون لائیپوسیکشن کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔کیلیفورنیا کی 51 سالہ خاتون ارما سائنز میکسیکو کے سان ڈیگو ہسپتال میں اضافی چربی کے خاتمے کے لیے (لائیپوسیکشن) کرانے پہنچی۔
تاہم سرجری کے بعد خاتون کوما میں چلی گئی اور بعد ازاں جان کی بازی ہار گئیں۔دوسری جانب خاتون کے اہل خانہ کاکہناہے کہ انہیں اس بارے میں اس وقت علم ہوا جب کوما میں جانے کے بعدہسپتال سے کال آئی جس میں ارما سائنز کے (لائیپوسیکشن) کے بارے میں بتایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں