جوہی چاولہ کی بیٹی فلموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟ تصاویر نے ”راز“ کھول دیا، دیکھ کر آپ کو بھی وجہ سمجھ میں آ جائے گی

جوہی چاولہ کی بیٹی فلموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟ تصاویر نے ”راز“ کھول دیا، دیکھ کر آپ کو بھی وجہ سمجھ میں آ جائے گی

جوہی چاولہ بالی ووڈ میں اپنے دور کی معروف اداکارہ تھیں جنہوں نے کئی یادگار فلموں میں کام کیا اور اپنے خوبصورت چہرے اور معصوم آواز سے کروڑوں لوگوں کو اپنا مداح بنایا۔ان دنوں وہ بہت کم اداکاری کرتی ہیں اور کاروبار سے منسک ہو چکی ہیں

تاہم لیجنڈ اداکارہ ہونے کے باعث وہ بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں شریک ہوتی رہتی ہیں۔ وہ 50 سال کی ہو چکی ہیں اور2 بچوں ”جھانوی اور ارجن“ کی ماں ہیں تاہم بہت سے لوگ ان کی بیٹی ”جھانوی“ کو نہیں جانتے اور نہ ہی ان کی تصاویر وغیرہ دیکھ رکھی تھیں

جبکہ یہ بھی سوال اٹھایا جاتا تھا کہ وہ کیا وہ بھی اپنی والدہ کی طرح شوبز انڈسٹری میں آئیں گی یا پھر کسی اور فیلڈ میں قسمت آزمائی کریں گی۔کچھ عرصہ قبل دئیے گئے انٹرویو میں جوہی چاولہ نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی کبھی بھی شوبز میں آنا پسند نہیں کرے گی بلکہ وہ ایک لکھاری بننا پسند کرے گی جس کے باعث یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے

کہ وہ ایک اداکارہ تو نہیں البتہ ایک لکھاری کے طور پر بالی ووڈ جوائن کر سکتی ہیں لیکن ان کی تصاویر دیکھ کر اداکارہ نہ بننے کا ”راز“ بھی کھل گیا ہے اور بھارتیوں کا کہنا ہے کہ اداکاری نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔

جھانوی اور اس کے بھائی نے لندن کے پریسٹیجیس بورڈنگ سکول چارٹر ہاﺅس میں داخلہ لیا اور جوہی چاولہ نے گزشتہ سال اگست میں ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کی بیٹی اور بیٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

جھانوی کبھی کسی تقریب میں شریک ہوئیں اور نہ ہی آئی پی ایل کا کوئی میچ دیکھنے سٹیڈیم میں آئیں حتیٰ کہ دیگر ستاروں کے بچے وہاں نظر آتے رہے اور اب ان کی چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں