تین فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

تین فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا
تین فٹ کے ٹائیگر کاشف عرف کاشی ڈان نے ساڑھے تین فٹ کی ہما سے شادی کرلی۔باراتی گجرات سے شادیوال تک ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔جسم پر شیروانی، سر پر کلا، پاﺅں میں کھسہ پہنے کاشف عرف کاشی ڈان توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔

چوک ماہنا گجرات کے رہائشی، تحریک انصاف کے کارکن، 3فٹ کے ٹائیگرکاشف اور عرف کاشی ڈان کی شادی شادیوال کی رہائشی ساڑھے تین فٹ کی ہما سے ہو گئی۔

دھوم دھام سے شاد ی کی تقریب کے بعد 28سالہ دولہا اپنی 26سالہ دلہنیا ہما کا ہاتھ تھامے نئے سفر پر روانہ ہو گیا، بارات میں آئے مہمان ننھے منھے دولہا کاشی ڈان کیساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔
سالوں بعد اپنی شادی کی خواہش پوری ہو نے پرٹائیگرخوشی سے پھولے نہیں سما رہاتھا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تو شادی تقریب میں نہ آسکے مگر ان کی جگہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عثمان دھدرا پھولوں کا گلدستہ تھامے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے تقریب میں پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں