بلین ٹری سونامی پر شک کرنیوالوں کو عمران خان نے سرپرائز دیدیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں میں ان کی حکومت قائم ہو گی ٗ تحریک انصاف نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے ٗہمیں دوسری حکومتوں کو بلین ٹری سونامی بارے بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں دوسری حکومتوں کو بلین ٹری سونامی بارے بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ اگلی حکومت ہماری ہو گی۔عمران خان نے کہاکہ آلودگی سے بیماریاں پھیلتی جا رہی ہیں لیکناس خطرناک صورتحال کی کسی کو کوئی

فکر نہیں ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے گیارہ سال زندگی کے کم ہوتے ہیں۔ اسی آلودگی کی وجہ سے بچوں کو بھی بہت خطرات لاحق ہیں تاہم اس کا توڑ درخت لگا کر کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا گیا تو ہمارا مذاق اڑایا جاتا تھا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اتنے درخت لگائے جا سکتے ہیں، لیکن بلین ٹری سونامی سارے پاکستان کے لیے مثال بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی اشتہاروں میں نہیں زمین پرلگائے گئے۔ اگر کسی کو بلین ٹری سونامی پر شک ہے تو انہیں مطمئن کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں