برے پھنسے، نواز شریف کے بعد زرداری اور فریال تالپور کا بھی نمبر لگ گیا، پی پی پی کے بڑے نام بے نقاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نواز شریف کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور کی باری آچکی ہے، پی پی پی ، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے لندن میں الطاف حسین سے رابطے ہیں، رابطوں کی ٹیپ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ہتھے چڑھ چکی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نوا ز شریف کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور کی باری آچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو جھوٹا، گاڈ فادرقرار

دیا ہے۔ اسحاق ڈار حدیبیہ کھلنے سے پہلے ہی لندن جاکر لیٹ گئے ہیں۔ حدیبیہ کھلے گا تو وہ جیل میں جائیں گے۔ زاہد حامد سے کہا جارہا ہے کہ استعفیٰ دے دو۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ استعفیٰ دیا تو سب کے نام کھول دوں گا۔ اسلام آباد دھرنا جاری ہے۔ حکومت اسے ختم کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔مسلم لیگ ن، پی پی پی، پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے تمام سربراہان اور نمائندوں کے رابطے لندن میں الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ جس کا تمام ریکارڈ الطاف حسین کے پاس محفوظ ہے۔ یہی ریکارڈ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ہاتھ لگ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں