اگر آپ کے موبائل فون کی سپیڈ سست ہوگئی ہے تو یہ طریقہ اپنا کر دیکھیں

اگر آپ کے موبائل فون کی سپیڈ سست ہوگئی ہے تو یہ طریقہ اپنا کر دیکھیں
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اینڈرائیڈ فون شروع میں بہت تیز رفتار ہوتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی دھیمی پڑتی جاتی ہے۔ جن صارفین کو اس مسئلے کا سامنا ہے ان کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ماہرین نے کچھ ایسے حربے بتا دیئے ہیں جن پر عمل کرکے اینڈرائیڈ فون کی رفتار پھر سے بڑھائی جا سکتی ہے۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ اینڈرائیڈ فون کی سکرین پر کبھی بھی ایپلی کیشنز کی آئیکونز کا انبار نہ لگنے دیں کیونکہ اس سے فون کو مواد سکرین پر لانے میں دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔

چنانچہ آپ کی سکرین پر جتنی بھی غیرضروری آئیکونز موجود ہیں انہیں فوری ڈیلیٹ کر دیں۔ آئی فون X ”مراسی“ نکلا، ایپل کا مہنگا ترین فون سرد موسم میں کیا کرتا ہے؟ جان کر آپ جون، جولائی تک اسے خریدنے کا پروگرام ملتوی کر دیں گےماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”اینڈرائیڈ فون کی رفتار تیز رکھنے کے لیے اس کا آپریٹنگ سسٹم’اینڈرائیڈ‘ وقت پر اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔

اس کے سیٹنگز میں جا کر ’اباؤٹ فون‘ کے اندر ’سسٹم اپ ڈیٹ‘پر کلک کریں اورنئے ورژن کی اپ ڈیٹ موجود ہے تو فوری طور پراسے انسٹال کر لیں۔اس کے علاوہ اپنے فون میں ایسی ایپلی کیشنز کبھی مت رکھیں جو آپ استعمال نہیں کرتے۔یہ نہ صرف فون کی سپیس گھیرکر اسے سست کرتی ہیں بلکہ بیٹری بھی ضائع کرتی ہیں۔

مزید کلین ماسٹر، سی کلینر اور ڈی یو کلینر جیسی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہوئے کیشے(Cache)ڈیلیٹ کرتے رہیں اور ریم(RAM)کی بھی صفائی کرتے رہیں۔اپنے فون کا آٹو سنک(Auto Sync)کا آپشن بند رکھیں۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹس میں جائیں اور سب سے اوپر دائیں طرف موجود تین نقطوں پر کلک کریں اور یہاں سے آٹو سنک کو بند کر دیں۔

اپنے فون میں مختلف لانچراستعمال کریں کیونکہ بسااوقات سمارٹ فون او ایس کے ساتھ آنے والا لانچر فون کو سست کر تا ہے۔ آپ پلے سٹور سے Nova Launcher اور Apex launcherڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اگر پھر بھی آپ کے فون کی رفتار سست رہتی ہے تو پھر آخری حربہ یہ ہے کہ فون کو ری سیٹ کر لیں۔“

M1-300x252

m2-248x300

M3-248x300

اپنا تبصرہ بھیجیں