وہ مہینہ جس میں پیدا ہونےو الے بچے بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں اور ۔۔! جلدی سے اپنا مہینہ چیک کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہریں علم نجوم کے تجربات و مشاہدرت جو بچوں کی پیدائش کی سلسلہ میں منظر عام پر آئے ہیں ذیل میں درج کیے جاتے ہیں۔جنوری : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ عقلمند معاملہ فہم حوصلہ مند ،ہمدرد مستقل مزاج ،سخی اور حصول علم میں مستغرق ہوگا۔فروری : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہ سلیقہ شعار ،ہنر مند، زندہ دل ،ہنس مکھ ،سینما تھیڑ اور کھیل کود تماشے کا شیفتہ منصف مزاج اور ۔۔ تنہائی پسند ہوگا۔

مارچ : جو بچہ اس ماہ میں جنم لے گا وہ عقلمند سیاح ،سخی دھن کا پکا اور موسیقی کا ماہر ہوگا۔اپریل : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ عالی دماغ صاحب اولاد جدت طراز کا میاب تاجر ،شجیع،جوشیلا ،پختہ خیالات والا دھن کا پکا اور حاکمانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔مئی : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ سراغ رساں تلاش حق کا دلدادہ کامیاب وکیل عالی دماغ ،راس العقیدہ دھن کا پکا طبیعت اشتعال پذیر اعلیٰ منتظم دُشمنوں پر غالب لیکن عفوکا مادہ زیادہ اور امیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔

جون: جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ چالاک متزلزل خیالات مگر سے دولت حاصل کرے گا پرلے درجے کا سازشی معاملہ اور سیاحت کا شوقین ہوگا ۔جولائی : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہ آرام طلب ،شوقین مزاج موسیقی کا شوقین محفل رقض و سرور کا دلدادہ فن لطیفہ کا شوقین اور ذہین ہوگا۔جاری ہے ۔اگست : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ زاہد متقی پرہیزگار عالم مصنف مزاج صاحب الرے خلیق ایماندار مستقل مزاج دلیر صاف دل رحم اور دل تنہائی پسند ہوگا۔

ستمبر: جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہوگا وہ سمجھ دار ،دنیا کے نشیب و فراز سے واقف ،ذہین بلا کا حافظہ والا تندرست اور وہمی ہوگا۔اکتوبر: جو بچے اس مہینے میں پیدا ہوں گے وہ قدرتی طور پر وفادر ہوں گے، اپنے دوستوں کے ہمیشہ ہمدرد، ہونس اور غم خار ہوں گے اور باز اوقات یہ بچے اپنے دوستوں کے ساتھ محبت اور مروت کے رشتے کے سبب اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔

نومبر : جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ حق گو ، صاف دل کامیاب تاجر اپنے رشتہ داروں متعلقین سے عمدہ سلوک کرنے والا شان و شوکت کا دلدادہ اور دوسروں پر احسان کرنے کا متمنی ہوگا۔دسمبر : جو بچہ اس ماہ میں پیدا ہو گا وہ دھن پکا ضدی خوش رفتار خوش گفتار،عوام کا چہتا خوش آمدی حوصلہ مند اور مستقل مزاج ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں