”مجھے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور پھر مسلسل۔۔۔“لڑکی نے معروف ایم این اے پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر جنسی زیادتی کا الزام لگ گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کی ایک لڑکی نے سماجی کارکن صارم برنی سے رابطہ کیا اور انہیں ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد بلوچ نے اس کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے لہذا رکن قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی میں مدد کی جائے۔لڑکی نے کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے آفس بلا یا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،اس کے بعد میری غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز لے کر بلیک میلنگ شروع کردی اور کافی عرصے تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔اس نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو سلمان مجاہد نے ناراض ہو کر میرے خلاف جھوٹا مقدمہ کرادیا ۔سماجی کارکن صارم برنی نے متاثرہ لڑکی کی مدد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے بھی ایک لڑکے پر تان کر ہراساں کرنے پر سلمان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں