سڑک کے درمیان اچانک بڑا سا سورخ نمودار ہوگیا، اس کے اندر کیا تھا؟ پولیس والوں نے دیکھا تو ہوش اُڑگئے کیونکہ اس میں۔۔۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر راؤنڈ راک میں ایک سڑک اچانک بیٹھ گئی اور اس میں ایک بڑا سوراخ ہو گیا۔ جب پولیس والوں نے اس سوراخ کے اندر دیکھا تو ایسی چیز موجود تھی کہ ہر دیکھنے والے کے ہوش اڑ گئے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس سوراخ میں ایک زیرزمین سرنگ تھی جو آگے کئی سرنگوں میں کھل رہی تھی۔ اس سڑک کے نیچے سرنگوں کا ایک پورا نظام موجود تھا۔

سڑک کے درمیان اچانک بڑا سا سورخ نمودار ہوگیا، اس کے اندر کیا تھا؟ پولیس والوں نے دیکھا تو ہوش اُڑگئے کیونکہ اس میں۔۔۔

رپورٹ کے مطابق اب بھی 100فٹ تک اس سرنگ کے اندر جانا ممکن تھا کیونکہ اس سے آگے یہ بند تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’ممکنہ طور پرسڑک کے بیٹھ جانے اور اس میں گڑھا پڑنے کی وجہ بھی یہی سرنگ ہی تھی، جو پانی کا پائپ پھٹنے کے باعث پانی سے بھری ہوئی تھی۔‘‘ اس سوراخ میں موجود سرنگ کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی تو ایک بھونچال آ گیا اور اکثر صارفین انتظامیہ کی غفلت پر سر پیٹتے نظر آئے۔ ایک نے لکھا کہ ’’کیا بکواس ہے، تم نے اس سڑک سمیت پورے شہرے میں سڑکیں بنائی اور زیرزمین پانی کے پائپ بچھائے لیکن تمہیں ان سرنگوں کا پتا نہ چل سکا۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر میں اس شہر میں رہتا ہوتا تو میں فوراً اپنے گھر میں کھدائی کرکے دیکھتا کہ کہیں اس کے نیچے بھی تو کوئی سرنگ موجود نہیں۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں