سائنسدانوں کو خزانہ مل گیا، اگر اسے نکال لیا گیا تو دنیا میں رہنے والا ہر شخص 100 ارب ڈالر کا مالک بن جائے گا، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ جان کر ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے گا

سائنسدانوں نے کائنات میں ایک ایسا خزانہ دریافت کر لیا ہے جو اگر نکال لیا جائے تو دنیا میں رہنے والا ہر شخص 100ارب ڈالر(تقریباً100کھرب روپے) کا مالک بن جائے گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ خزانہ مریخ اور مشتری کے درمیان موجود سیاروں کے ایک سلسلے پر واقع ہے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان سیاروں پر سونے، آئرن اور نکل کی بھاری مقدار موجود ہے

جس کی قیمت 700کوئنٹلین ڈالر سے زائد ہو گی۔ 7کے ساتھ 20صفر لگائیں تو یہ رقم بنے گی۔ ایک خلائی سائنسدان نے ڈیلی سٹار کو بتایا کہ ’’سیاروں پر موجود خزانوں کی کان کنی کا کام شروع کی تیاری ہو رہی ہے جو اگلی دہائی میں عروج کو پہنچ جائے گا۔ ’ڈیپ سپیس انڈسٹریز‘ نامی کمپنی سیاروں سے خزانہ حاصل کرنے کے منصوبے پرکام کر رہی ہے۔

اس نجی کمپنی کا ہیڈآفس ناسا کے کیلیفورنیا میں واقع بزنس پارک میں ہے۔تاہم یہ کمپنی ان حالیہ دریافت ہونے والے سیاروں پر موجود خزانے کو نکالنے کے قابل کب ہو گی، اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن اگر ہم ان خزانوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو دنیا کی معیشت کہاں کی کہاں پہنچ جائے گی۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں