خاتون نے اپنے ہی شوہر کو قتل کر ڈالا، لیکن پھر اس کی لاش کو ٹوائلٹ میں لے جاکر ایسا کام کردیا کہ پورا علاقہ کانپ اُٹھا، جگہ جگہ اس کی۔۔۔

بھارتی ریاست بہار میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کر ڈالا اور پھر اس کی لاش کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ علم ہونے پر پورا علاقہ کانپ اٹھا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بہارے ضلع پورنیا میں پیش آیا جو پٹنہ کے مشرق میں ساڑھے300کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ثمن دیوی نامی اس خاتون نے اپنے 36سالہ شوہر گوپال پرساد کو قتل کیا

اور اس کی لاش ٹوائلٹ میں لیجا کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے اور ٹوائلٹ میں بہا دیئے۔رپورٹ کے مطابق گوپال پرساد گزشتہ پیر کے روز سے لاپتہ تھا۔ ابتدائی طور پر کسی نے ثمن دیوی پر شک نہیں کیا اور پولیس کو اس کے اغواء ہونے کی رپورٹ درج کروا دی گئی۔رپورٹ درج ہونے کے دو روز بعد ثمن دیوی خود بھی لاپتہ ہو گئی، تاہم اسے پولیس نے پکڑ لیا۔ اس کے فرار ہونے پر پولیس کو شبہ ہوا اور جب اس سے تفتیش کی گئی

تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے دنیش منڈل نامی آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ’’اس رات میں نے دنیش منڈل کو گھر بلایا، گوپال کو سوتے میں ہم نے قتل کیا اور اس کی لاش ٹوائلٹ میں لے گئے اور کاٹ کر بہا دی۔‘‘پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھی ملزم دنیش منڈل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں