بیگم گاڑی چلارہی تھی اور شوہر چلتی گاڑی سے نیچے گرگیا، پھر بیوی نے کیا کیا

چین میں پیش آنے والے اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے نے تہہلکہ مچا دیا چین میں ایک خاتون گاڑی چلا رہی تھی اور اس کا شوہر پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ راستے میں شوہر چلتی گاڑی سے نیچے گر گیا اور اس کے بعد بیوی نے جو کیا وہ جان کر ہر شوہر کی آنکھ نم ہو جائے گی۔نیوز ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے جیانگ ژو کے علاقے تائی کینگ کی ایک سڑک پر پیش آیا جو سکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔ کیمرے کی منظرعام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا پچھلا دروازہ کھلتا ہے اور شوہر نیچے گر جاتا ہے لیکن اس کی بیگم کو اپنے شوہر کے گر جانے کا علم ہی نہیں ہوتا۔ وہ تھوڑی دور جا کر معمولی بریک لگاتی ہے، وہ بھی اس لیے کہ سامنے سے ایک شخص پیدل سڑک عبور کر رہا ہوتا ہے۔ جونہی وہ شخص سڑک سے گزرتا ہے خاتون دوبارہ گاڑی کی رفتار بڑھاتی اور کیمرے کی نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس شخص نے شراب پی رکھی تھی اور اس نے اپنے تئیں گیٹ کھول کر گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ تاہم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی سے گرنے کے بعد سڑک سے اٹھ نہیں سکا۔ اس کی بیگم کو بہت دیر بعد احساس ہوا کہ اس کا شوہر گاڑی میں نہیں ہے، جس پر وہ اسے لینے واپس آتی ہے۔ تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ یہ شخص اس حادثے میں زخمی ہوا ہے یا نہیں، ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ گاڑی کی رفتار چونکہ کافی دھیمی تھی، تو امکان ہے کہ اسے کوئی معمولی خراشیں ہی آئی ہوں گی۔ویڈیو دیکھیں اور ہماری پوسٹ کو شئیر کرنا نہ بھولئیے

اپنا تبصرہ بھیجیں