ایک یہودی کی رپورٹ – دجال آ چکا ہے اور اپنے چیلوں سے ساری سنیا کے انسانوں پر جادو کررہا اور آپ بھی بآسانی اس کے جادو کا شکار ہو رہے ہیں جانیے اور سنبھل جائیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ شیطانی مقاصد کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں کس طرح گانوں کو استعمال کرکے بالخصوص راک میوزک کو استعمال کرکے ذہنوں پر کنٹرول حاصل کررہی ہیں۔یہ گروہ عوام کے ذہنوں کو غیر محسوس طریقے سے پیغام پیوست کرتا ہے اور اس کے لیے میڈیا سب سے اہم ہتھیار کے طور پر استعمال ہوتا ہے یعنی دشمن کا سب سے اہم ہتھیار آپ کے ڈرائنگ روم میں ہی نصب ہے

GAGA-MAIN-768x343
یاد رہے کہ آج جو طاقتیں عالمی میڈیا کو کنٹرول کررہی ہیں وہ اسی میڈیا کے ذریعے اس قدرطاقتور ہیں کہ وہ کسی کی بھی رائے کو تبدیل کرنے کی قدرت رکھتے ہیں یہاں تک کے اپنی رائے تبدیل کرنے والے کو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ کیسے ایک مخصوص نظریہ اس کے دماغ میں انڈیلا گیا ہے۔یہ خفیہ شیطانی تنظیمیں دنیا کے بڑے میڈیا گروپس اورانٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مالک ہیں اور ان کی بقااس بات پر منحصر ہے کہ وہ آپ کو برین واش کردیں اور مختلف غیر محسوس طریقوں سے آپ کے بچوں کے ذہن کو اپنے قابو میں کرلیں۔۔
Devil-660x330
زوڈیک نامی میوزک کمپنی جو کہ درحقیقت کولمبیا ریکارڈز جیسی بڑی میوزک کمپنیوں کی مالک تھی اس کے ایک سابق مینجر نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح راک میوزک کے ذریعے کانوں میں سحر پھونکا جاتا ہے